پریت
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - خبیث یا ناپاک روح، بھوت، آسیب، پلیت۔ 'لاکھوں چڑیلوں، بھوتوں، پریتوں، جنوں کو ایک دم میں جلا کر بھسم کر دیا۔" ( ١٩٣١ء، رسوا، خورشید بہو، ٨٦ )
اشتقاق
سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٠٤ء کو 'پتال پچیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - خبیث یا ناپاک روح، بھوت، آسیب، پلیت۔ 'لاکھوں چڑیلوں، بھوتوں، پریتوں، جنوں کو ایک دم میں جلا کر بھسم کر دیا۔" ( ١٩٣١ء، رسوا، خورشید بہو، ٨٦ )
اصل لفظ: پریت
جنس: مذکر