پریم

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - پیار، محبت، الفت، عشق۔ 'اس کو سیتا نے اسی بھرپور پریم سے دیکھا جس طرح ایک راجپوتنی کو اپنے پتی اور اپنے شوہر کو دیکھنا چاہیے۔"      ( ١٩٢٦ء، کائنات بیتی، ٢٥ ) ٢ - دوستی، اخلاص، یارانہ (فرہنگ آصفیہ، 520:1)

اشتقاق

سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٩ء کو 'مظہرالمعرفت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پیار، محبت، الفت، عشق۔ 'اس کو سیتا نے اسی بھرپور پریم سے دیکھا جس طرح ایک راجپوتنی کو اپنے پتی اور اپنے شوہر کو دیکھنا چاہیے۔"      ( ١٩٢٦ء، کائنات بیتی، ٢٥ )

اصل لفظ: پِریم
جنس: مذکر