پشمینہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بھیڑبکری اور دنبے نیز اونٹ کی گردن کے روئیں سے بنا ہوا ایک بہت نفیس قیمتی کپڑا پشمینہ کہلاتا ہے یہ بہت گرم ہوتا ہے۔  پہنتا ہے پشمینہ یک لخت کوئی ٹھٹھرتا ہے جاڑے میں کم بخت کوئی      ( ١٩٠٣ء، مجموعۂ نظم بے نظیر، ١٤٤ ) ٢ - اونی کپڑا نیز اونی شال، چادر وغیرہ۔ 'گٹھڑیوں کی گٹھڑیاں پشمینہ کی شاگرد پیشہ اور سب عملہ کو تقسیم ہوتی تھیں۔"      ( ١٩٣٥ء، بیگمات شاہان اودھ، ٣٠ )

اشتقاق

فارسی میں 'پشم' سے ماخوذ 'پشمینہ' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠١ء کو 'آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - اونی کپڑا نیز اونی شال، چادر وغیرہ۔ 'گٹھڑیوں کی گٹھڑیاں پشمینہ کی شاگرد پیشہ اور سب عملہ کو تقسیم ہوتی تھیں۔"      ( ١٩٣٥ء، بیگمات شاہان اودھ، ٣٠ )

اصل لفظ: پشم
جنس: مذکر