پلاسٹک

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چند کیمیاوی اجزا سے بنا ہوا ایک لچکدار مادہ جو حرارت پانے پر نرم ہو جاتا ہے تب اس سے مختلف چیزیں (فونٹین پن، کھلونے وغیرہ) ڈھالتے ہیں۔ ٹھنڈا ہونے پر منجمد اور پھر پہلے کی طرح سخت ہو جاتا ہے۔ 'یہ کٹوریاں مختلف نام اور مختلف شکلوں کی ربر اور پلاسٹک سے بنائی جاتی ہیں۔"      ( ١٩٦٥ء، خاندانی منصوبہ بندی، ٧٤ )

اشتقاق

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٥ء کو 'خاندانی منصوبہ بندی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چند کیمیاوی اجزا سے بنا ہوا ایک لچکدار مادہ جو حرارت پانے پر نرم ہو جاتا ہے تب اس سے مختلف چیزیں (فونٹین پن، کھلونے وغیرہ) ڈھالتے ہیں۔ ٹھنڈا ہونے پر منجمد اور پھر پہلے کی طرح سخت ہو جاتا ہے۔ 'یہ کٹوریاں مختلف نام اور مختلف شکلوں کی ربر اور پلاسٹک سے بنائی جاتی ہیں۔"      ( ١٩٦٥ء، خاندانی منصوبہ بندی، ٧٤ )

اصل لفظ: Plastic
جنس: مؤنث