پلانا
معنی
١ - پینا کا متعدی۔ "تیسرا فیلو مذہب کو نتھارے اور نئے خیال اور نئی روشنی کے گلاس میں قوم کو پلائے۔" ( ١٩٠٠ء، مضامین قاری۔ ١٣ ) ٢ - کسی جسم میں کوئی چیز اتارنا، پہنچانا یا داخل کرنا۔ "زمین کو ہم نےپھیلایا اور اس کے اندر بھاری بوجھل پہاڑ پلا دیے۔" ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٢١٥:١ ) ٣ - جذب کرانا، کھپانا، (گھی یا تیل وغیرہ)۔ "کریوسوٹ (ایک روغن کا نام) پلانے کے لئے لکڑی کو پہلے خشک کر لینا چاہیے۔" ( ١٩٠٧ء، مصرفِ جنگلات، ٤٧٢ )
اشتقاق
ہندی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور فعل استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سَب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں