پلک

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پپوٹوں کے بالوں میں سے ہر ایک، آنکھوں کے بال، مژگاں۔  بہت تو نے جب اپنے پاؤں پھیلائے تو کیا چارہ ادب کرتی رہی اے رشک مدت تک پلک تیرا      ( ١٩٢٧ء، شاد، میخانۂِ الہام، ١٩ ) ٢ - پل، لمحہ۔ (پلیٹسں؛ نوراللغات، 109:2)

اشتقاق

فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشنِ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: پَلَک
جنس: مؤنث