پلید
معنی
١ - ناپاک، جوظاہر یا باطن کے اعتبار سے (عارضی یا مستقل) نجس ہو۔ "پلید، جناب حضرت جل شاہ کی درگاہ کی طرف رُخ نہیں کرتا۔" ( ١٩٢٤ء، تذکرۃ الاولیا، ٢٣٧ ) ٢ - حرام۔ "پلید یعنی حرام طریقوں سے کمائی ہوئی چیز کا یا ردی اور گھٹیا چیز دینے کا ارادہ اور نیت بھی مت کیا کرو۔" ( ١٩٦٦ء، روزنامہ جنگ، کراچی، ١٧ اپریل، ٣ ) ٣ - گندا، غلیظ، گندگی میں آلودہ، میلا کُچیلا۔ "بھلا مجھے کیا معلوم تھا کہ تمہارا انوکھا بچہ بندروں جیسی گندی اور پلید شئے کے ساتھ جا کر کھیلے گا۔" ( ١٩٠١ء، جنگل میں منگل، ٨٢ ) ٤ - بُرا، خراب، قابلِ نفرت، لائق اجتناب۔ گئی عُمر اور وہی چال پر رہی کچھ نظر نہ حال پر مگر اب جمی یہ خیال پر کہ وہ کار سخت پلید تھا ( ١٨٦٤ء، دیوانِ حافظ ہندی، ٨ ) ٥ - [ مجازا ] بدنفس، بدذات، شریر، موذی، خبیث، ظالم (اکثر بطور دشنام) "اس زن فاحشہ اور غلام پلید کو کھڑے چنوا دوں تو روا ہے۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ١١ )
اشتقاق
فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٨٨ء کو "ہدایاتِ ہندی (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ناپاک، جوظاہر یا باطن کے اعتبار سے (عارضی یا مستقل) نجس ہو۔ "پلید، جناب حضرت جل شاہ کی درگاہ کی طرف رُخ نہیں کرتا۔" ( ١٩٢٤ء، تذکرۃ الاولیا، ٢٣٧ ) ٢ - حرام۔ "پلید یعنی حرام طریقوں سے کمائی ہوئی چیز کا یا ردی اور گھٹیا چیز دینے کا ارادہ اور نیت بھی مت کیا کرو۔" ( ١٩٦٦ء، روزنامہ جنگ، کراچی، ١٧ اپریل، ٣ ) ٣ - گندا، غلیظ، گندگی میں آلودہ، میلا کُچیلا۔ "بھلا مجھے کیا معلوم تھا کہ تمہارا انوکھا بچہ بندروں جیسی گندی اور پلید شئے کے ساتھ جا کر کھیلے گا۔" ( ١٩٠١ء، جنگل میں منگل، ٨٢ ) ٥ - [ مجازا ] بدنفس، بدذات، شریر، موذی، خبیث، ظالم (اکثر بطور دشنام) "اس زن فاحشہ اور غلام پلید کو کھڑے چنوا دوں تو روا ہے۔" ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ١١ )