پندرہ

قسم کلام: صفت عددی

معنی

١ - دس اور پانچ کا مجموعہ، بیس سے پانچ کم، (ہندسوں میں) 15۔ 'ابتدائی پندرہ سال طفولیت و طلبِ علم میں .گزرے۔"      ( ١٩٤٣ء، تاریخ الحکما، ٨٥ ) ٢ - بیسیوں، سینکڑوں (افراط ظاہر کرنے کے موقع پر)۔ 'تمسار کے پندرہ موجود ہیں۔"      ( ١٨٨٨ء، فرہنگِ آصفیہ، ٥٣٥:١ )

اشتقاق

سنسکرت میں صفت 'پنچ دشا' سے ماخوذ 'پندرہ' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو 'سحرالبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دس اور پانچ کا مجموعہ، بیس سے پانچ کم، (ہندسوں میں) 15۔ 'ابتدائی پندرہ سال طفولیت و طلبِ علم میں .گزرے۔"      ( ١٩٤٣ء، تاریخ الحکما، ٨٥ ) ٢ - بیسیوں، سینکڑوں (افراط ظاہر کرنے کے موقع پر)۔ 'تمسار کے پندرہ موجود ہیں۔"      ( ١٨٨٨ء، فرہنگِ آصفیہ، ٥٣٥:١ )

اصل لفظ: پنچدشا