پنہاں

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - پوشیدہ، چُھپا ہوا، خفیہ۔ "وہ تو کہو شیروانی پہنے ہوئے تھا نہیں تو خدا معلوم کیا کیا راز ہائے پنہاں آشکارا ہو جاتے۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٥٦:٣ ) ١ - پوشیدہ طور پر، درپردہ، باطناً۔  مت ہر اک نااہل کے ملنے سوں راضی ہو صنم ہے نصیحت تلخ ظاہر لیک پنہاں ہے لذیذ      ( ١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ٨٠ )

اشتقاق

فارسی سے اردو میں اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور صفت اور متعلقِ فعل مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطبِ مُشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پوشیدہ، چُھپا ہوا، خفیہ۔ "وہ تو کہو شیروانی پہنے ہوئے تھا نہیں تو خدا معلوم کیا کیا راز ہائے پنہاں آشکارا ہو جاتے۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٥٦:٣ )

اصل لفظ: پنہاں