پوتر

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - پاک، صاف، (عیب و گناہ سے) مبرّا، جو ظاہری یا باطنی گندگی یا نجاست میں آلودہ نہ ہو، منزہ؛ مقدس۔ "بنارس - ایک پوتر استھان کی حیثیت سے بھی مشہور ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، خاکم بدہن، ١٥٨ ) ٢ - پاک و صاف کرنے کا منتر یا ایک قسم کی پوجا؛ زنار؛ کوئی دیوتا جیسے : اگنی۔ (پلیٹس)۔

اشتقاق

سنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور اپنے اصل معنی میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٨ء کو 'رسومِ ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پاک، صاف، (عیب و گناہ سے) مبرّا، جو ظاہری یا باطنی گندگی یا نجاست میں آلودہ نہ ہو، منزہ؛ مقدس۔ "بنارس - ایک پوتر استھان کی حیثیت سے بھی مشہور ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، خاکم بدہن، ١٥٨ )

اصل لفظ: پوتر