پورب

قسم کلام: اسم ظرف مکاں

معنی

١ - مشرق، وہ سمت جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے۔ 'دوپہر کے وقت دھواں دھار گھٹا پورب سے اٹھی۔"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٠١ ) ٢ - مشرقی بھارت کا وہ علاقہ جو کانپور و آلہ آباد سے بہار تک پھیلا ہوا ہے۔ 'انہوں نے پورب کے قصبات میں تعلیم حاصل کی۔"      ( ١٩٥٦ء، حکمائے اسلام، ٣٢٣:٢ )

اشتقاق

سنسکرت میں اسم 'پروہ' سے ماخوذ 'پورب' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨١٠ء کو'کلیاتِ میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مشرق، وہ سمت جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے۔ 'دوپہر کے وقت دھواں دھار گھٹا پورب سے اٹھی۔"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٠١ ) ٢ - مشرقی بھارت کا وہ علاقہ جو کانپور و آلہ آباد سے بہار تک پھیلا ہوا ہے۔ 'انہوں نے پورب کے قصبات میں تعلیم حاصل کی۔"      ( ١٩٥٦ء، حکمائے اسلام، ٣٢٣:٢ )

اصل لفظ: پروہ
جنس: مذکر