پوشاک

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - لباس، پہننے کے کپڑے۔  ہوگئے جامے سے باہر فرطِ شادی سے اویس پاکے خلعت آپ کی اتری ہوئی پوشاک کا      ( ١٩٢٧ء، معراج سخن، ١٣ )

اشتقاق

فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور اصل صورت و مفہوم میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٠ء کو "معراج العشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: پوشاک
جنس: مؤنث