پونی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - چھوٹے قد کا گھوڑا، یابو، ٹٹو۔ شائستہ جو ہو تو اس کو پونی سمجھو ایسا جو نہ ہو تو اک خربے دم ہے ( ١٨٩٧ء، کلیاتِ اکبر، ٤٢٩:١ )
اشتقاق
انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: Pony
جنس: مذکر