پوٹلی

قسم کلام: اسم مصغر

معنی

١ - چھوٹی گٹھڑی۔ 'بڈھے نے - لوگوں پر یہ بھی ظاہر کر دیا کہ اس کی عمر کا اندوختہ اس پوٹلی میں ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٧٠:٢ ) ٢ - دوا یا رنگ اور مسالے وغیرہ کا کپڑے میں باندھا ہوا مجموعہ، چھوٹی سی تھیلی۔ 'یخنی - میں گرم مصالحے کی ذرا سی پوٹلی باندھ کر ڈال دیں۔"      ( ١٩٤٧ء، شاہی دسترخوان، ١٢٩ )

اشتقاق

سنسکرت میں اسم 'پوٹالی' سے ماخوذ 'پوٹلی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٨ء کو"کلیاتِ انشاء" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چھوٹی گٹھڑی۔ 'بڈھے نے - لوگوں پر یہ بھی ظاہر کر دیا کہ اس کی عمر کا اندوختہ اس پوٹلی میں ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٧٠:٢ ) ٢ - دوا یا رنگ اور مسالے وغیرہ کا کپڑے میں باندھا ہوا مجموعہ، چھوٹی سی تھیلی۔ 'یخنی - میں گرم مصالحے کی ذرا سی پوٹلی باندھ کر ڈال دیں۔"      ( ١٩٤٧ء، شاہی دسترخوان، ١٢٩ )

اصل لفظ: پوٹّالی
جنس: مؤنث