پویلین

قسم کلام: اسم ظرف مکاں

معنی

١ - چھوٹا سا خوش نما بنگلہ، شہ نشین۔ "ایک سمر پویلین کے نیچے بالٹک لہریں مار رہا ہے۔"      ( ١٩٧٩ء، گلگشت، ٤٦ ) ٢ - [ مجازا ]  عارضی نصب شدہ دوکان یا فروخت کا مرکز، نمائش گاہ۔ "لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک گزشتہ روز ایک میلے میں پاکستان کا پویلین دیکھنجے کے لیے انقرہ سے ازمیر جا رہے تھے۔"      ( ١٩٦٩ء، روزنامہ 'جنگ' ٢٧ اگست، ٣ ) ٣ - کھیل کے خصوصی میدانوں میں تماشائیوں کی نشست۔ "ہاکی اسٹیڈیم میں سہ طرف - سردست پویلین زیرتعمیر ہے۔"      ( ١٩٦٥:٦٥ء، میزانیہ بلدیہ کراچی، ٧ )

اشتقاق

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٥:٦٦ء کو "میزانیہ بلدیہ کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چھوٹا سا خوش نما بنگلہ، شہ نشین۔ "ایک سمر پویلین کے نیچے بالٹک لہریں مار رہا ہے۔"      ( ١٩٧٩ء، گلگشت، ٤٦ ) ٢ - [ مجازا ]  عارضی نصب شدہ دوکان یا فروخت کا مرکز، نمائش گاہ۔ "لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک گزشتہ روز ایک میلے میں پاکستان کا پویلین دیکھنجے کے لیے انقرہ سے ازمیر جا رہے تھے۔"      ( ١٩٦٩ء، روزنامہ 'جنگ' ٢٧ اگست، ٣ ) ٣ - کھیل کے خصوصی میدانوں میں تماشائیوں کی نشست۔ "ہاکی اسٹیڈیم میں سہ طرف - سردست پویلین زیرتعمیر ہے۔"      ( ١٩٦٥:٦٥ء، میزانیہ بلدیہ کراچی، ٧ )

اصل لفظ: Pavelion
جنس: مذکر