پٹ
معنی
١ - کواڑ، دروازے (یا کھڑکی) کا ایک تختہ یا پَلّا (مجازاً) دروازہ پردہ وغیرہ۔ 'آج دو دن سے کھڑکی کا پَٹ نکل گیا ہے۔" ( ١٩١٦ء، اتالیق بی بی، ٢ ) ٢ - نقاب، گھونگھٹ، دوپٹے یا چادر وغیرہ کا کنارہ، پَلّا جو مُنہ چھپانے کے لئے عورتیں آگے کی طرف کھینچ لیتی ہیں؛ آڑ، اوٹ، دوپٹہ۔ ہوئی کچھ اس کسک کے ساتھ جنبشِ قلب شبنم میں عروس غنچہ نے گھونگھٹ کا پٹ باچشمِ نم کھوکھلا ( ١٩٤٨ء، سرود و خروش، ١٠٤ )
اشتقاق
سنسکرت میں اسم 'پترن' سے ماخوذ 'پٹ' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں 'کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کواڑ، دروازے (یا کھڑکی) کا ایک تختہ یا پَلّا (مجازاً) دروازہ پردہ وغیرہ۔ 'آج دو دن سے کھڑکی کا پَٹ نکل گیا ہے۔" ( ١٩١٦ء، اتالیق بی بی، ٢ )