پپیہا
معنی
١ - کویل کی طرح کا مگر اس سے چھوٹا ایک خوش آواز پرندہ، اسے سنسکرت میں چاتک کہتے ہیں۔ (Cuclus Melanoleneos)۔ وہ کویل پپیہا وہ چلائے مور یہاں بڑھ گیا اور وحشت کا زور ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٣٠ ) ٢ - آم کی گٹھلی سے بنایا ہوا باجا، سیٹی پس از مردن بھی میں رہتا ہوں نالاں ان کے ہاتھوں سےبجاتے ہیں پپہیا اے جنوں لڑکے مری گِل کا ( ١٨٥٣ء، دفترِ فصاحت، ١٦ )
اشتقاق
سنسکرت میں لفظ 'واپیہ + کہ' سے ماخوذ 'پپیہا' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٥٣ء میں "دفترِ فصاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔