پکھراج
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ایک قسم کا بیش قیمت جواہر جس کا رنگ بیشتر زرد، گاہے نیلا اور سبزی مائل بہ سفیدی ہوتا ہے، زبرجد، یاقوت زرد، پاک و ہند میں اس کے مختلف رنگوں سے مختلف نام دیئے گئے ہیں۔ وہ ہلتے ہیں زرد آم جو سامنے لٹکتے ہیں پکھراج کے قمقمے ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلامِ بے نظیر، ٢٩٨ )
اشتقاق
سنسکرت میں لفظ 'پُشیہ + راجہ' سے ماخوذ 'پُکھراج' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو 'نغمہ عندلیب" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: پُشیہ+راجہ
جنس: مذکر