پھبتی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - مزاحیہ یا طنزیہ لفظ یا فقرہ جو بطور تنبیہ کسی پر ٹھیک ٹھیک جسپاں ہو جائے۔ مختلف شکلوں میں آکر ہو گئی آخر ہوا ابر کی پھبتی مری امید پر چھا ہی گئی ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١٧٠:١ )
اشتقاق
ہندی سے اردو میں اصل صورت و مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨١٨ء کو "کلیات انشاء" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: پھبتی
جنس: مؤنث