پھلجھڑی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بارود اور لوہ چون کی بنی ہوئی قلم کی شکل کی آتش بازی جس میں سے لوہے کے ذرات جل کر کھلتے ہیں اور پھول کی سی چنگاریاں نکلتی اور جھڑتی نظر آتی ہیں۔ "لوہے کا باریک برادہ پھلجڑی . میں بارود کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے"      ( ١٩٤٤ء، اصطلاحاتِ پیشہ وراں، ٧٨:٨ ) ٢ - [ مجازا ]  فتنہ انگیز بات، فساد کی بات، (مجازاً) فتنہ پرداز عورت، لڑائی جھگڑا کرا دینے والی عورت، شگوفہ چھوڑنے والی عورت (نوراللغات، جامع اللغات، فرہنگ آصفیہ)۔

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پھول' کی تخفیف 'پھل' کے ساتھ ہندی سے ماخوذ مصدر 'چھڑنا' سے فعل امر 'جھڑ' کے ساتھ لاحقہ مونث 'ی' لگانے سے حاصل جھڑی' ملنے س 'پھلجڑی' بنا۔

مثالیں

١ - بارود اور لوہ چون کی بنی ہوئی قلم کی شکل کی آتش بازی جس میں سے لوہے کے ذرات جل کر کھلتے ہیں اور پھول کی سی چنگاریاں نکلتی اور جھڑتی نظر آتی ہیں۔ "لوہے کا باریک برادہ پھلجڑی . میں بارود کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے"      ( ١٩٤٤ء، اصطلاحاتِ پیشہ وراں، ٧٨:٨ )

جنس: مؤنث