پھٹکری

قسم کلام: اسم جامد

معنی

١ - سلفیٹ آف المونیم اور سلفیٹ آف پوٹاش کا مرکب جو سفید ہوتا اور پانی میں گھل جاتا ہے۔ مزا کسیلا اور کسی قدر مٹھاس لیے ہوئے یہ مٹی سے نکالا جاتا ہے (مٹی کو لا کر اتھلے حوض میں بچھا کر اوپر سے پانی ڈال دیتے ہیں)، فارسی میں شبِ یمانی اور عربی میں زاج کہتے ہیں۔ "پھٹکری کو کرچھے میں ڈال کر آگ پر رکھیں۔"      ( ١٩٣٦ء، شرح اسباب، ٣٢:٢ )

اشتقاق

سنسکرت میں اسم 'سپھٹکاری' سے ماخوذ 'پھٹکری' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٤٣٣ء کو "زفان گویا بحوالہ سہ ماہی اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سلفیٹ آف المونیم اور سلفیٹ آف پوٹاش کا مرکب جو سفید ہوتا اور پانی میں گھل جاتا ہے۔ مزا کسیلا اور کسی قدر مٹھاس لیے ہوئے یہ مٹی سے نکالا جاتا ہے (مٹی کو لا کر اتھلے حوض میں بچھا کر اوپر سے پانی ڈال دیتے ہیں)، فارسی میں شبِ یمانی اور عربی میں زاج کہتے ہیں۔ "پھٹکری کو کرچھے میں ڈال کر آگ پر رکھیں۔"      ( ١٩٣٦ء، شرح اسباب، ٣٢:٢ )

اصل لفظ: سپھٹکاری
جنس: مؤنث