پہنچا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کلائی اور پنجے کا درمیانی جوڑ، ساعد، بندِ دست، (مجازاً) کلائی۔ "پہنچے سے لے کر کلائی کے بالائی حصے تک گوشت سے پوشیدہ نہیں ہے۔" ( ١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ١٢ )
اشتقاق
سنسکرت میں لفظ 'پرکوشٹ + کہ' سے ماخوذ 'پہنچا' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٧١ء کو "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کلائی اور پنجے کا درمیانی جوڑ، ساعد، بندِ دست، (مجازاً) کلائی۔ "پہنچے سے لے کر کلائی کے بالائی حصے تک گوشت سے پوشیدہ نہیں ہے۔" ( ١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ١٢ )
اصل لفظ: پرکوشٹ+کہ
جنس: مذکر