پہچاننا
معنی
١ - جاننا، شناخت کرنا، معرفت و آگہی حاصل کرنا۔ ملی ہے خاک اس میں کیسے کیسے اہل نخوت کی یہ مٹی ہے، اِسے پہچان رکھو ماومن والو ( ١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ٢٤٩ ) ٢ - شناخت کرنا۔ ہیں سر سے قدم تک الم و درد کی تصویر واللہ کہ پہچانے نہیں جاتے ہیں شبیر ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣٨٩:٢ ) ٣ - واقف ہونا، جاننا۔ شہیدوں میں مرا بھی نام مثل روزِ روشن ہے مجھے پہچانتا ہے ذرہ ذرہ کوئے قاتل کا ( ١٩١٨ء، سحر (سراج میرخاں)، بیاضِ سحر، ٦٦ )
اشتقاق
پرت+کشاں پَہْچان پَہْچانْنا