پیا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - معشوق، پیارا، محبوب۔ لو وہ تو مجھ سے پہلے ہی پہنچی پیا کے پاس ہتھیانہ لے وہ پیار، جو ہے میرے دل کی آس ( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٢٤٧ )
اشتقاق
سنسکرت میں اسم 'پریا + کہ' سے ماخوذ 'پیا' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٣٨١ء کو "امیر خسرو بحوالہ ہندی ادب کی تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: پریا+کہ
جنس: مذکر