پیتم
معنی
١ - نہایت پیارا، محبوب، پریتم۔ یا ہر کی جستجو میں پیتم کی آرزو میں کاشی سے آ رہی ہے متھرا کو جا رہی ہے ( ١٩٤١ء، صبحِ بہار، ١٧ ) ٢ - [ مجازا ] خاوند، شوہر۔ "حضرت شہربانو اور سب ازواج مطہرات نے اپنے پیتم اور حق کے دولھا کی آنسو بھری آنکھوں سے زیارت کی۔" ( ١٩١٦ء، محرم نامہ، ١٧٧ )
اشتقاق
سنسکرت میں اسم 'پری + تم' سے ماخوذ 'پیتم' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٤ء کو "دیوان فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - [ مجازا ] خاوند، شوہر۔ "حضرت شہربانو اور سب ازواج مطہرات نے اپنے پیتم اور حق کے دولھا کی آنسو بھری آنکھوں سے زیارت کی۔" ( ١٩١٦ء، محرم نامہ، ١٧٧ )