پیرہن

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پیراہن کی تخفیف۔  نہ قابو میں دل نہ ہوش اپنے تَن کا نہ کھانے کی فکر اور نہ غم پیرہن کا      ( ١٩٠٩ء، مظہرِالمعرفت، ٢٩ )

اشتقاق

فارسی سے ماخوذ اسم 'پیراہن' کی تخفیف 'پیرہن' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء، کو "کلیات قلی قطبِ شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: پیراہن
جنس: مذکر