پیشہ
معنی
١ - ہنر یا فن، روزگار جو کسبِ معاش کا ذریعہ ہو، دھندا، حرفہ، کاروبار، کسب۔ پرتگیزوں کو دیکھو، پیشہ کرتے ہیں اپنا گھر بھرتے ہیں" ( ١٩٠١ء، راقم، عقد ثریا، ١١١ ) ٢ - کام، شغل، مشغلہ، عمل۔ رہتی ہے یہ مستعد ہمیشہ چستی چالاکی اس کا پیشہ ( ١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ٤٠ ) ٣ - طوائف پنا، طوائف کا پیشہ اختیار کرنے کی حالت۔ "پہلے تو خیال آیا کہ پوچھے اس نے پیشہ کیوں شروع کیا" ( ١٩٤٧ء، قیامت ہمر کاب آئے، ٥٦ ) ٤ - مذکورہ بالامعنی میں بطور لاحقہ تراکیب میں مستعمل۔ "ایک تو وکالت پیشہ آدمی پھر سیاست پیشہ بھی ہونا چاہتے تھے" ( ١٩٥٨ء، خونِ جگر ہونے تک، ٣١ )
اشتقاق
فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ہنر یا فن، روزگار جو کسبِ معاش کا ذریعہ ہو، دھندا، حرفہ، کاروبار، کسب۔ پرتگیزوں کو دیکھو، پیشہ کرتے ہیں اپنا گھر بھرتے ہیں" ( ١٩٠١ء، راقم، عقد ثریا، ١١١ ) ٣ - طوائف پنا، طوائف کا پیشہ اختیار کرنے کی حالت۔ "پہلے تو خیال آیا کہ پوچھے اس نے پیشہ کیوں شروع کیا" ( ١٩٤٧ء، قیامت ہمر کاب آئے، ٥٦ ) ٤ - مذکورہ بالامعنی میں بطور لاحقہ تراکیب میں مستعمل۔ "ایک تو وکالت پیشہ آدمی پھر سیاست پیشہ بھی ہونا چاہتے تھے" ( ١٩٥٨ء، خونِ جگر ہونے تک، ٣١ )