پیلا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - اناج کی ایک قسم، چنا۔(پلیٹس، جامع اللغات) ٢ - مرض یرقان۔  جب نقاہت کا مری گلشن میں چرچا ہو گیا نرگس بیمار کی آنکھوں میں پیلا ہو گیا ١ - زرد، زعفرانی، کیسری۔ پیلا، نیلا، زرد، کبود تانا، بانا، ہست و پود      ( ١٨٥٥ء، تعلیم الصبیان، ١٠٨ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے اصل لفظ 'پیتل' ہے اردو میں سب سے پہلے "کلمۃ الحقائق" میں ١٥٨٢ء میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر