پینٹر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - رنگ بھرنے والا، رنگنے والا، نقاش، مصور۔ ہر رنگ میں ہیں پاتے بندے خدا کے روزی ہے پینٹر تو پھر کیا رنگریز ہے تو پھر کیا ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١٠٩:١ )
اشتقاق
انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢١ء کو "کلیاتِ اکبر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: Painter
جنس: مذکر