پیٹو

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - بہت زیادہ کھانے والا، اکال۔ "اس نسخے سے پیٹو آدمی جن کی توند نکل آتی ہے اور زندگی دوبھر ہو جاتی ہے، صحت یاب ہو جاتے ہیں۔"      ( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ٨١ ) ٢ - کھانے کا لالچی۔ "پھر دال موٹھ پھانکی، بہت پیٹو تھیں اور مستقل کھا رہی تھیں۔"      ( ١٩٧٦ء، دلربا، ٢٥ ) ٣ - حریص، لالچی۔ "اگر تم اس پر عمل نہیں کر سکتے ہو اور ہوس کو نہیں چھوڑ سکتے ہو تو پیٹوؤں، کم ہمتوں کی باتیں کیوں مجھ سے کہتے ہو۔"      ( ١٨٠٢ء، خردافروز، ٢٤٨ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'پیٹ' کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت لاحقۂ صفتِ 'و' ملنے سے 'پیٹو' بنا۔ اردو میں بطور صفت مذکر استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٧ء، کو "سلک الدرد" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بہت زیادہ کھانے والا، اکال۔ "اس نسخے سے پیٹو آدمی جن کی توند نکل آتی ہے اور زندگی دوبھر ہو جاتی ہے، صحت یاب ہو جاتے ہیں۔"      ( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ٨١ ) ٢ - کھانے کا لالچی۔ "پھر دال موٹھ پھانکی، بہت پیٹو تھیں اور مستقل کھا رہی تھیں۔"      ( ١٩٧٦ء، دلربا، ٢٥ ) ٣ - حریص، لالچی۔ "اگر تم اس پر عمل نہیں کر سکتے ہو اور ہوس کو نہیں چھوڑ سکتے ہو تو پیٹوؤں، کم ہمتوں کی باتیں کیوں مجھ سے کہتے ہو۔"      ( ١٨٠٢ء، خردافروز، ٢٤٨ )

اصل لفظ: پٹ
جنس: مذکر