پیڈل

قسم کلام: اسم آلہ

معنی

١ - بائسیکل کا وہ پرزہ جو نیچے کی جانب دائیں بائیں ہوتا ہے اور جسے دائیں بائیں پاوں سے گھما کر بائسیکل چلاتے ہیں، بائسیکل کا پائیدان۔ "مخالف ہوا کے باعث انہیں پیڈل چلانے میں کافی زور صرف کرنا پڑ رہا تھا"      ( ١٩٥٠ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ١٥٣ ) ٢ - باجے اور مشین کا وہ پرزہ جسے پاؤں سے حرکت دی جائے۔ "پیڈل (پائیدان) کے دبانے سے یہ اسپرنگ ڈھیلا پڑ جاتا ہے"      ( ١٩٢٣ء، آئینہِ موٹر، ٩٩ )

اشتقاق

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٣ء کو "آئینہِ موٹر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بائسیکل کا وہ پرزہ جو نیچے کی جانب دائیں بائیں ہوتا ہے اور جسے دائیں بائیں پاوں سے گھما کر بائسیکل چلاتے ہیں، بائسیکل کا پائیدان۔ "مخالف ہوا کے باعث انہیں پیڈل چلانے میں کافی زور صرف کرنا پڑ رہا تھا"      ( ١٩٥٠ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ١٥٣ ) ٢ - باجے اور مشین کا وہ پرزہ جسے پاؤں سے حرکت دی جائے۔ "پیڈل (پائیدان) کے دبانے سے یہ اسپرنگ ڈھیلا پڑ جاتا ہے"      ( ١٩٢٣ء، آئینہِ موٹر، ٩٩ )

اصل لفظ: Pedal
جنس: مذکر