چ
معنی
١ - تلفظ چے، غیر ہائیہ صدائیہ، مسدودہ مصمتہ، اردو حروف تہجی میں تیرھواں، فارسی کا ساتواں اور دیوناگری میں (بشمول مصوتہ و مصمتہ) بیسواں، سنسکرت میں بائیسواں حرف، عربی میں موجود نہیں، اردو کے بنیادی مصمتوں میں شامل ہے، یہ صوت پاکستان کی علاقائی زبانوں نیز انگریزی کے بعض دخیل الفاظ میں بھی موجود ہے، جمل میں اس کے عدد ج کے مساوی یعنی تین شمار ہوتے ہیں، اسے جیم فارسی یا جیم عجمی بھی کہتے ہیں۔ "جب انھیں اردو . پڑھائی جاتی تھی تو وہ عربی حروف تہجی سے واقف ہوتے تھے ان میں صرف پ۔ چ۔ ژ۔ گ کا اضافہ ہو جاتا تھا۔"١٩٧ء، اردو املا اور رسم الخط، ١٣
اشتقاق
اردو کا حرف تہجی ہے۔ حرف اور گاہے بطور اسم بھی استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء کو "احسن القواعد" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں