چارج

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ مجازا ]  تحویل، نگرانی، حوالہ داری، ذمہ داری۔ "فورین ڈیپارٹمنٹ براہ راست وائسرائے کے چارج میں ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٤٧ ) ٢ - الزام۔  مچھروں پر کہاں تلک یہ چارج نابداں اپنا دیکھیں لائڈ جارج      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ١٥٠:٤ ) ٣ - کرایہ، اجرت یا قیمت وغیرہ (جو وصول کی جائے)۔ "یہاں امیر لوگ قیام کرتے ہیں یا انگریز کیونکہ چارج زیادہ ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، سفرنامۂ ہندوستان، ٣٢ ) ٤ - حملہ، دھاوا؛ طبل یورش۔ "یہ چارج بالکل اچانک ہوا۔"      ( ١٩١٠ء، سپاہی سے صوبیدار، ١٨٠ ) ٥ - برقی قوت کا اثر یا ذخیرہ۔ "جوں جوں چارج سٹیک میں نیچے جاتا ہے تو کیمیائی عمل کی بنا پر اس کا حجم بڑھتا جاتا ہے۔"    ( ١٩٧٣ء، فولاد سازی، ٥٥ ) ٦ - برقی قوت، برقی قوت کی بھرائی۔ "کولیکٹر میں کرنٹ زیادہ کرنے کے لیے لازمی ہے کہ - چارج (Charge) زیادہ ہو۔    ( ١٩٨٠ء، ٹرانسسٹرز، ١٩٨ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں مستعمل ہوا۔ ١٨٥٨ء میں "رسالہ کوہ نور (اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ مجازا ]  تحویل، نگرانی، حوالہ داری، ذمہ داری۔ "فورین ڈیپارٹمنٹ براہ راست وائسرائے کے چارج میں ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٤٧ ) ٣ - کرایہ، اجرت یا قیمت وغیرہ (جو وصول کی جائے)۔ "یہاں امیر لوگ قیام کرتے ہیں یا انگریز کیونکہ چارج زیادہ ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، سفرنامۂ ہندوستان، ٣٢ ) ٤ - حملہ، دھاوا؛ طبل یورش۔ "یہ چارج بالکل اچانک ہوا۔"      ( ١٩١٠ء، سپاہی سے صوبیدار، ١٨٠ ) ٥ - برقی قوت کا اثر یا ذخیرہ۔ "جوں جوں چارج سٹیک میں نیچے جاتا ہے تو کیمیائی عمل کی بنا پر اس کا حجم بڑھتا جاتا ہے۔"    ( ١٩٧٣ء، فولاد سازی، ٥٥ ) ٦ - برقی قوت، برقی قوت کی بھرائی۔ "کولیکٹر میں کرنٹ زیادہ کرنے کے لیے لازمی ہے کہ - چارج (Charge) زیادہ ہو۔    ( ١٩٨٠ء، ٹرانسسٹرز، ١٩٨ )

اصل لفظ: Charge
جنس: مذکر