چاہ
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - چاہنے کا عمل، چاہت، محبت، عشق، ذوق و شوق، لگاؤ۔ چاہ کا نام جب آتا ہے بگڑ جاتے ہو وہ طریقہ تو بتا دو تمہیں چاہیں کیونکر ( ١٩٠٥ء، داغ، انتخاب داغ، ٨٢ ) ٢ - خواہش، طلب، آرزو۔ نہیں ہے اور مطلب کی مجھے چاہ گناہ بد سے دیکھوں تجھکو میں آہ ( ١٨٦١ء، الف لیلہ و نو منظوم، ٦٨٤:٣ )
اشتقاق
پراکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'چاہنا' سے مشتق حاصل مصدر 'چاہ' بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث