چبوترا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مربع یا مستطیل صورت میں زمین سے اونچی جگہ؛ پلیٹ فارم، چبوترا۔ "اس کے استقبال کو چبوترہ پر کھڑی ہے"      ( ١٩٢٣ء، گرداب حیات، ٧٠ ) ٢ - کوتوالی، بڑاتھانا۔ "عدالت خانہ کچہری و چبوترے . میں جاسوس مقرر تھے"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٨٩٦:٥ ) ٣ - محصول ادا کرنے کی چوکی۔ "ہر ایک جنس کے واسطے ہر چبوترہ و چوکی پر شرح محصول مختلف تھی"      ( وقائع راجپوتانہ، ١٦٤ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'چَتُر' یا 'چتوال' سے ماخوذ اردو میں 'چبوترا' بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں گرداب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مربع یا مستطیل صورت میں زمین سے اونچی جگہ؛ پلیٹ فارم، چبوترا۔ "اس کے استقبال کو چبوترہ پر کھڑی ہے"      ( ١٩٢٣ء، گرداب حیات، ٧٠ ) ٢ - کوتوالی، بڑاتھانا۔ "عدالت خانہ کچہری و چبوترے . میں جاسوس مقرر تھے"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٨٩٦:٥ ) ٣ - محصول ادا کرنے کی چوکی۔ "ہر ایک جنس کے واسطے ہر چبوترہ و چوکی پر شرح محصول مختلف تھی"      ( وقائع راجپوتانہ، ١٦٤ )

اصل لفظ: چَتُر
جنس: مذکر