چت
معنی
١ - پشت کے بل پڑا ہوا، اس طرح لپٹا ہوا کہ رخ اوپر ہو، پٹ کا الٹ۔ وہ ٹوٹے یہ گرے وہ پھسلے یہ چت ان کو غش آیا نہ ایماں میں رہی طاقت نہ دل میں ضبط کا پارا ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٧١:١ ) ٢ - افقی طور پر پڑا ہو۔ "جہاں تک ہو سکے چت اینٹ کی چنائی کرنا چاہیے۔" ( ١٩١٣ء، انجینرنگ بک، ٢٧ ) ٣ - [ کشتی ] پچھڑا ہوا، شکست خوردہ۔ کر پیچ تو عشق کے اکھاڑے میں ہزار یہ بت تو بروز زرہی چت ہوتے ہیں ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٤١٢:١ )
اشتقاق
پراکرت کے اصل لفظ 'چھتن' سے ماخوذ 'چت' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥١ء کو "نوادر الالفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - افقی طور پر پڑا ہو۔ "جہاں تک ہو سکے چت اینٹ کی چنائی کرنا چاہیے۔" ( ١٩١٣ء، انجینرنگ بک، ٢٧ )