چترائی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - تیزی، چالاکی، ہوشیاری، دانائی، ہنرمندی (طنزاً) عیاری و حیلہ سازی۔ "سب اس کی چترائی پر دنگ تھے۔"      ( ١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ١٥١ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'چتر' کے ساتھ 'ائی' لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'چترائی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تیزی، چالاکی، ہوشیاری، دانائی، ہنرمندی (طنزاً) عیاری و حیلہ سازی۔ "سب اس کی چترائی پر دنگ تھے۔"      ( ١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ١٥١ )

اصل لفظ: چتر
جنس: مؤنث