چرواہا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بھیڑ بکریاں وغیرہ چرانے والا، گڈریا، گلہ بان۔      "مگر چھوٹی قوموں کی صحبت میں چارہ جانوروں کی غذاؤں میں شامل ہوا یہاں تک کہ چرواہے اور چرکٹے پیدا ہونے لگے۔"     رجوع کریں:  چرنا ( ١٩٤٠ء،مقالات ماجد، ٣٢٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'چرنی ین' سے مصدر 'چَرْنا' بنا جس سے فعل متعدی المتعدی 'چروانا' بنایا گیا ہے۔ 'چروانا' سے علامت مصدر 'نا' ہٹا کر لاحقۂ صفت 'ہا' لگایا گیا ہے۔ ١٨٨٥ء میں "فسانہ مبتلا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بھیڑ بکریاں وغیرہ چرانے والا، گڈریا، گلہ بان۔      "مگر چھوٹی قوموں کی صحبت میں چارہ جانوروں کی غذاؤں میں شامل ہوا یہاں تک کہ چرواہے اور چرکٹے پیدا ہونے لگے۔"     رجوع کریں:  چرنا ( ١٩٤٠ء،مقالات ماجد، ٣٢٩ )

اصل لفظ: چرنیین
جنس: مذکر