چشم
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - آنکھ؛ نظر۔ فرط گریہ سے چشم عاشق میں جیسے روئے نگار وقت سفر ( ١٩٣٦ء، نقش و نگار، ١٠٤ ) ٢ - توقع، اُمید۔ ہو جس سے چشم وفا وہ بجز جفا نہ کرے کرے کسی کی تمنا کوئی خدا نہ کرے ( ١٨٢٤ء، مصحفی، دیوان (انتخاب رامپور)، ٢٢٦ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ ہے اردو میں اپنے اصل معنی اور اصل حالت میں مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث