چقندر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - شلجم کی قسم میں سے سرخ رنگ کی ایک ترکاری اس سے شکر بھی بنائی جاتی ہے۔  عارض سبز و لب سرخ کا ہے عشق مجھے یاں چقندر بھی ہے قسمت میں انناس بھی ہے      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٢٧٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ لفظ'چقندر' اردو میں اپنے اصل معنی اور اصل حالت میں مستعمل ہے۔ ١٤٣٣ء کو "بحرالفضائل (مقالات شیرانی)" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر