چمکار
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - شوخی؛ چمک، جھلک؛ کوندا۔ ابرو ہلتے ہیں یا لچکتی ہے کٹار یہ روپ کہ رحمتوں کی جیسے چمکار ( ١٩٤٦ء، روپ، ١٨ )
اشتقاق
ہندی زبان سے ماخوذ لفظ 'چمک' اردو میں عربی رسم الخط سے اپنے اصل معنی اور اصل حالت کے ساتھ مستعمل ہے۔ 'چمک' کے ساتھ 'ار' لاحقۂ نسبت لگانے سے 'چمکار' بنا۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: چَمْک
جنس: مؤنث