چناؤ
معنی
١ - (کسی چیز کو) چھانٹنے پاپسند کرنے کا عمل۔ "محبت اپنا چناؤ خود کرتی ہے۔" ( ١٩٨٣ء، بے سمت مسافر، ١٥٦ ) ٢ - انتخاب، الیکشن۔ "وہ چناؤ میں کھڑے ہو رہے ہیں، اسمبلی میں بیٹھ کر جنتا کی بھلائی کے لیے بڑے بڑے کام کریں گے۔" ( ١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٥٣ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ 'چن' کے ساتھ 'او' بطور لاحقۂ کیفیت و اسم مصدر لگانے سے 'چناؤ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "معصومہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں