چندھیانا

قسم کلام: فعل لازم

معنی

١ - بہت روشن یا بہت چمکتی ہوئی چیز پر نظر کرنے سے آنکھ کا پورا نہ کھلنا اور جھکپنے لگنا، نگاہ کا خیرہ ہونا چکا چوند ہونا۔ "کانگریس کے کلچر فرنٹ کی چکا چوند نے ان کی آنکھیں . چند ھیائی تھیں"      ( ١٩٨٥ء، انداز نظر، ١٢٩ ) ٢ - آنکھوں کی کمرزوی کی وجہ سے کم نظر آنا۔ (جامع اللغات) ٣ - خیرہ کرنا، چکا چوند کرنا۔ "چلتے ہوئے بادلوں میں دفعتاً نمودار ہو کر منتظر کی نگاہوں کی چندھیادے"      ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٣٧ ) ٤ - آنکھوں کو نیم وا کرنا، آدھی کھلی رکھنا، آنکھوں کو بھنیچنا۔ "پہلے تو آنکھوں کو چندھیا کر ذرا شست لگائی، جب یوں کام نہ چلا تو آنکھوں کے سامنے ہاتھ کا چھجا بنا کر غور سے دیکھا"      ( ١٩٤٨ء، فرحت، مضامین، ٤٧:٣ )

اشتقاق

چک+اندھ+کہ  چُنْدھا  چُنْدْھیانا

مثالیں

١ - بہت روشن یا بہت چمکتی ہوئی چیز پر نظر کرنے سے آنکھ کا پورا نہ کھلنا اور جھکپنے لگنا، نگاہ کا خیرہ ہونا چکا چوند ہونا۔ "کانگریس کے کلچر فرنٹ کی چکا چوند نے ان کی آنکھیں . چند ھیائی تھیں"      ( ١٩٨٥ء، انداز نظر، ١٢٩ ) ٣ - خیرہ کرنا، چکا چوند کرنا۔ "چلتے ہوئے بادلوں میں دفعتاً نمودار ہو کر منتظر کی نگاہوں کی چندھیادے"      ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٣٧ ) ٤ - آنکھوں کو نیم وا کرنا، آدھی کھلی رکھنا، آنکھوں کو بھنیچنا۔ "پہلے تو آنکھوں کو چندھیا کر ذرا شست لگائی، جب یوں کام نہ چلا تو آنکھوں کے سامنے ہاتھ کا چھجا بنا کر غور سے دیکھا"      ( ١٩٤٨ء، فرحت، مضامین، ٤٧:٣ )

اصل لفظ: چک+اندھ+کہ