چنری
معنی
١ - رنگ برنگے کا دوپٹا، چونر، مختلف رنگوں کی اوڑھنی، چادر۔ "کمرے کے اوپر تاروں سے مزین آسمان کی چنری تنی ہوئی ہے" ( ١٩٧٠ء، ریت کی دیوار، ٦٤ ) ٢ - کپڑا رنگنے کا ایک طریقہ جس میں باندھ کر رنگتے ہیں اور بندھی ہوئی جگہ پر رنگ نہیں چڑھتا نیز اس طریقے سے رنگی ہوئی ساڑھی۔ (پلیٹس: جامع اللغات)
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'چنوں' سے ماخوذ اردو میں 'چن' کے ساتھ 'ری' لاحقہ نسبت لگانے سے 'چنری' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے، ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - رنگ برنگے کا دوپٹا، چونر، مختلف رنگوں کی اوڑھنی، چادر۔ "کمرے کے اوپر تاروں سے مزین آسمان کی چنری تنی ہوئی ہے" ( ١٩٧٠ء، ریت کی دیوار، ٦٤ )