چوبارا

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - مکان کے اوپر کا وہ کمرہ جس کے چار دروازے یا چاروں طرف کھڑکیاں ہوتی ہیں، کوٹھا، بالا خانہ، چو منزلہ عمارت۔ "میں چوبارے میں رہتی تھی بھابی کے ساتھ۔"      ( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٣١٩ ) ٢ - چوپال، گاؤں کی بیٹھک جو گاؤں والے چندہ ڈال کر بناتے ہیں، ڈیوڑھی۔ (پلیٹس، جامع اللغات)۔

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ 'چو' کے ساتھ فارسی مصدر 'باریدن' سے مشتق صیغۂ امر 'بار' بطور لاحقہ فاعلی لگان کر 'ا' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب 'چوبارا' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مکان کے اوپر کا وہ کمرہ جس کے چار دروازے یا چاروں طرف کھڑکیاں ہوتی ہیں، کوٹھا، بالا خانہ، چو منزلہ عمارت۔ "میں چوبارے میں رہتی تھی بھابی کے ساتھ۔"      ( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٣١٩ )

جنس: مذکر