چوزہ
معنی
١ - مرغی کا بچہ، پٹّھا۔ "٨٦٠٢ لاکھ برائلر چوزوں سے ہمیں بالترتیب ٧٣٢٠ لاکھ انڈے اور ٨٦٢٠ میڑک ٹن گوشت سالانہ حاصل ہوتا ہے" ( ١٩٨٢ء، جانوروں کے متعدی امراض، ١٠٢ ) ٢ - [ مجازا ] نوخیز لڑکا یا لڑکی۔ پیام اے ریڈیو کی لہر پہنچا دے تو امریکہ ہمارے واسطے چوزہ کوئی تیار کر رکھ ( ١٩٣٨ء، کلیات عریاں، ٩١١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ عربی رسم الخط میں اپنی اصل حالت اور اصل معنی کے ساتھ اردو میں مستعمل ہے ١٨٩١ء کو "ایامٰی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مرغی کا بچہ، پٹّھا۔ "٨٦٠٢ لاکھ برائلر چوزوں سے ہمیں بالترتیب ٧٣٢٠ لاکھ انڈے اور ٨٦٢٠ میڑک ٹن گوشت سالانہ حاصل ہوتا ہے" ( ١٩٨٢ء، جانوروں کے متعدی امراض، ١٠٢ )