چومنا

قسم کلام: فعل متعدی

معنی

١ - (پیار محبت سے) بوسہ لینا، پیار کرنا۔ "بچے کو گود میں اٹھا کر چومنا شروع کر دیا"      ( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ١٥٧ ) ٢ - [ تعظیما و احتراما ]  بوسہ لینا۔ "امجدی. نے عقیلہ بیگم کی طرف دیکھا اور کسی دبے ہوئے جذبے سے مغلوب ہو کر انگوٹھی کو چوم کر آنکھوں سے لگا لیا"      ( ١٩٦١ء، ہالہ، ٢٢٣ ) ٣ - [ عو ]  بوسہ لینا (ٹوٹکا یا شگون بد کو رفع کرنے کے لیے)۔ "چوکھٹ پر ہاتھ رکھ کر کھڑے نہ ہو اور بھولے سے رکھ دیا تو دونوں ہاتھ چوم لو"      ( ١٨٧٤ء، مجالس النسا، ٥٤:١ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کےلفظ 'چمب + کہ' سے ماخوذ 'چوما' کی الف ہٹا کر 'نا' لاحقۂ مصدر لگانے سے 'چومنا' بنا۔ اردو میں بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء، کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: چُوما