چوڑا
معنی
١ - عریض، عرض والا، کشادہ، وسیع۔ کتنے چوڑے سینوں میں ایک سرے سے دل ہی نہیں ( ١٩٧٩ء، جزیرہ، ٧٥ ) ٢ - تباہ، برباد، چھوٹا ہوا، جنگل میں کھلی جگہ۔ "ایک جنگل دکھلائی دیتا ہے تہاں درخت کا نانو نہیں چوڑا کف دست پڑا ہے" ( ١٧٤٦ء، قصہ مہر افروز و دلبر، ٩٤ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'چتر' کی تخفیفی شکل 'چو' کے ساتھ 'ڑا' بطور لاحقۂ نسبت و صفت لگانے سے اردو میں 'چوڑا' بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - تباہ، برباد، چھوٹا ہوا، جنگل میں کھلی جگہ۔ "ایک جنگل دکھلائی دیتا ہے تہاں درخت کا نانو نہیں چوڑا کف دست پڑا ہے" ( ١٧٤٦ء، قصہ مہر افروز و دلبر، ٩٤ )