چوگان

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - گیند کھیلنے کا ڈنڈا جو نیچے کی طرف سے کج ہو، گیند کھیلنے کا بلا۔  حنین و بدر کا ہندوستان میں کھینچ دو نقشہ کہ سر ہو کفر کا گیند اور تم چو گان ہو جاؤ      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ١٧٧ ) ٢ - گیند بلے کا کھیل جو گھوڑوں پر سوار ہو کر کھیلا جائے، پولو۔ "ایبک . ایک بار شہر سے باہر چوگان کھیلتے ہوئے گھوڑے سے گر کر سخت زخمی ہوا۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦١٨:٣ ) ٤ - کھیلنے کا میدان، چوک۔ "مفتیاں محلے کو دیکھوں جس کے چوگان میں کھیل کھیل کر میں بڑا ہوا تھا۔"      ( ١٩٨٢ء، ہند یاترا، ٩ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٥ء کو "جواہر اسرار اللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - گیند بلے کا کھیل جو گھوڑوں پر سوار ہو کر کھیلا جائے، پولو۔ "ایبک . ایک بار شہر سے باہر چوگان کھیلتے ہوئے گھوڑے سے گر کر سخت زخمی ہوا۔"      ( ١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦١٨:٣ ) ٤ - کھیلنے کا میدان، چوک۔ "مفتیاں محلے کو دیکھوں جس کے چوگان میں کھیل کھیل کر میں بڑا ہوا تھا۔"      ( ١٩٨٢ء، ہند یاترا، ٩ )

جنس: مذکر