چچا
معنی
١ - باپ کا چھوٹا بھائی (خواہ کسی بھی رشتے کا ہو)، عم، عمو "جن رشتہ داروں کے گھر ریل پیل رہتی تھی ان کے حملے سے بچنا ہوتا تھا خصوصاً اس کا چچا جو بچوں کی ایک جھول لیے ہوئے یوں باتیں بنایا کرتا"۔ ( ١٩٤٠ء، پیاری زمین، ٣ ) ٢ - [ تعظیما ] باپ کا دوست یا ہم عمر شخص۔ "والد بزرگوار نے فرزند ارجمند سے کہا "تم نے چچا کو نہ تو سلام کیا اور نہ ٹاٹا کیا"۔" ١٩٣٠ء، روح ظرافت، ١٤٨ ١ - [ تحقیرا ] کسی بات میں کسی سے بڑھ کر فائق، افضل استاد۔ خوف ہم کو نہیں جنوں سے کچھ یوں تو مجنوں کے بھی چچا ہیں ہم ٢ - عزیز، بزرگ، بڑا۔ حسینوں کا وہ بادشاہ ہو گیا میں سب عاشقوں کا چچا ہو گیا ( ١٨٨٩ء، دیوانِ عنایت و سفلی، ١٣ ) ٣ - چچا کے ساتھ 'ابا' یا 'میاں' کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں اور مراد معنی نمبر 1 لیے جاتے ہیں۔ "اب میں تم کو مصاحب اپنا بناؤں گا چچا ابا کہا کروں گا" ( ١٨٩٩ء، طلسم ہوشربا، ١٥٤:٥ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'تائی کہ' سے ماخوذ سمجھا جاتا ہے۔ سب سے پہلے "شرح تمہیدات ہمدانی" میں ١٦٢٨ء استعمال ہوا۔
مثالیں
١ - باپ کا چھوٹا بھائی (خواہ کسی بھی رشتے کا ہو)، عم، عمو "جن رشتہ داروں کے گھر ریل پیل رہتی تھی ان کے حملے سے بچنا ہوتا تھا خصوصاً اس کا چچا جو بچوں کی ایک جھول لیے ہوئے یوں باتیں بنایا کرتا"۔ ( ١٩٤٠ء، پیاری زمین، ٣ ) ٢ - [ تعظیما ] باپ کا دوست یا ہم عمر شخص۔ "والد بزرگوار نے فرزند ارجمند سے کہا "تم نے چچا کو نہ تو سلام کیا اور نہ ٹاٹا کیا"۔" ١٩٣٠ء، روح ظرافت، ١٤٨ ٣ - چچا کے ساتھ 'ابا' یا 'میاں' کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں اور مراد معنی نمبر 1 لیے جاتے ہیں۔ "اب میں تم کو مصاحب اپنا بناؤں گا چچا ابا کہا کروں گا" ( ١٨٩٩ء، طلسم ہوشربا، ١٥٤:٥ )